اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان بھی شریک: دی کرانیکلز آف عمر وعیار آن لائن پیش کی جائیگی

17 May 2024
17 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی تھری ڈی پراڈکشن ہاؤس کانز فلم فیسٹیول میں اپنی تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچر فلم 'دی کرانیکلز آف عمر و عیار' نمائش کیلئے پیش کر رہا ہے۔

کراچی میں واقع اینیمیشن پراڈکشن ہاؤس نے اپنی ماسٹر پیس تھری ڈی اینیمیٹڈ فیچرفلم دی کرانیکلز عمر وعیار کے ساتھ کانز فلم فسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔

کانز فلم مارکیٹ میں پراڈکشن ہاؤس مارچے ڈو فلم (Marche Du Film)کی بی ٹو بی آن ڈیمانڈ سروس سناڈو(Cinando)کے ذریعے اپنی اینیمیٹڈ فیچرفلم کوآن لائن پیش کرے گا۔

ایک ایڈونچر تصور کے طورپر بیان کی گئی یہ فلم 'طلسمِ ہوش رُبا' کہانی سے متاثر ہے۔ کہانی افسانوی چالاک ہیرو عمر وعیار کی سنسنی خیز مہم جوئی کو بیان کرتی ہے جب وہ مختلف حالات اور جادوئی دائروں سے گزرتا ہے۔

تاہم تصوراتی خیالات کے ساتھ کہانی میں ایک گہرا تھیم بھی ہے جو ہر عمر کے سامعین کے ساتھ چلتا ہے۔ حقیقی تعلق اور خود غرضی پر قابو پانے کی جستجو، عمر و عیار کا سفر نسل، جنس،طبقے، عمر اور شخصیت کے فرق سے بالا تر بننے کی طاقت کے ثبوت کا اظہار ہے۔

پراڈکشن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث بشارت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پیرس میں ہونے والا 77 واں کانز فلم فیسٹیول پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے اہم ثابت ہو رہا ہے۔ کانز فلم مارکیٹ میں ہماری فلم کی آن لائن موجودگی ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی، یہ پاکستان سے ابھرنے والی بھرپور کہانی اور سنیما کی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں یقین ہے کہ فلم کا شاندار انداز اور کہانی دنیا بھر کے ناظرین کو پسند آئے گی۔ ہم پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کی صلاحیت کو عالمی سطح پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے