اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راوی روڈ: دفتر جاتی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

17 May 2024
17 May 2024

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے راوی روڈ کے علاقے سے دفتر جاتی خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کروا دیا۔

سیف سٹی ترجمان کے مطابق راوی روڈ کے قریب اوباشوں نے خاتون کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، خاتون نے الزام عائد کیا کہ اوباش نے گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل لگائی اور دروازے پر زور زور سے ہاتھ بھی مارا۔

ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے ویمن سیفٹی ایپ کے "چیٹ فیچر" کے ذریعے ہراسگی کی شکایت درج کروائی،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا، خاتون کے بتائے گئے حلیے اور لوکیشن سے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان کو تلاش کیا گیا۔

اتھارٹی ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کروائی اور تمام شواہد پولیس کو فراہم کئے، خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے