اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’ہیرا منڈی ‘ میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان سے کرنا قابل فخر ہے: طحٰہ شاہ

17 May 2024
17 May 2024

(ویب ڈیسک ) حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں تاجدار کا مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار طحٰہ شاہ نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں ان کی اداکاری کا موازنہ فواد خان سے کرنا ان کے لیے قابل فخر بات ہے۔

طحٰہ شاہ نے حال ہی میں بھارتی شوبز ویب سائٹ انسٹنٹ بولی ووڈ کو انٹرویو دیا، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، طحٰہ شاہ سے سوال کیا گیا کہ شائقین ویب سیریز میں ان کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے؟۔

اداکار نے کہا کہ ان کے لیے لوگوں کی جانب سے چہرے اور کردار کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل سے کرنا اتنی اہمیت نہیں رکھتا، جتنا اہم وہ اداکاری کا موازنہ سمجھتے ہیں، یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ لوگ ان کی اداکاری کا موازنہ بڑے اور منجھے ہوئے اداکاروں سے کر رہے ہیں۔

طحٰہ شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے رومانس کا شائقین نے بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے رومانس سے موازنہ کیا جو کہ ان کے لیے فخر کی بات ہے، انہیں اس بات پر فخر ہے کہ لوگوں نے ویب سیریز میں ان کی اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل سے کیا وہ دونوں بڑے اداکار ہیں۔

واضح رہے’ہیرا منڈی‘ کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، اس میں منیشا کوئرالا، فریدہ جلال، سوناکشی سنہا، ریچا چڈا اور فردین خان سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے