اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لٹریچر فیسٹیول میں ماہرہ خان پر نامعلوم چیز پھینکنے کا معاملہ، اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا

16 May 2024
16 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں پیش آنے والے واقعے پر اپنا بیان جاری کردیا۔

ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شائقین سے تقریر کررہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ طویل نوٹ بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے فیسٹیول میں اُن پر ہجوم کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ تقریب میں جو کچھ بھی ہوا وہ غیرضروری اور ناقابلِ قبول تھا، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ اسٹیج پر کچھ پھینکنا غلط ہے چاہیے وہ کاغذ کے جہاز میں لپٹا ہوا پھول ہی کیوں نہ ہو۔ماہرہ خان نے کہا کہ بعض اوقات، میں ایسے واقعات پر خوفزدہ ہوجاتی ہوں، ناصرف اپنے لیے بلکہ تقریب میں موجود دیگر ہجوم کے لیے بھی ڈر جاتی ہوں کیونکہ کسی بھی ایک بدمعاش کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ تقریب سے واپسی پر کسی نے کہا کہ اب کوئٹہ میں دوبارہ کوئی فیسٹیول نہیں ہوگا تو میں نے اُن کی بات سے اختلاف کیا کیونکہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے، تقریب میں 10 ہزار شائقین موجود تھے جنہوں نے اپنی محبت دکھائی، اُن میں صرف ایک بدمعاش تھا جس نے یہ حرکت کی تو ہم اُس کی وجہ سے اپنا کام نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی مزید تقریبات منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اس طرح کی تقریبات کے آداب سیکھ سکیں۔آخر میں ماہرہ خان نے کوئٹہ کے شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں انتہائی حیرت انگیز لوگوں سے ملی، ہم نے کوئٹہ کے خوبصورت موسم میں لذیذ کھانے کھائے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے کوئٹہ سے پیار ہے اور میں انشاء اللہ دوبارہ بھی کوئٹہ آؤں گی۔واضح رہے کہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ماہرہ خان کی تقریر کے دوران ہجوم کی جانب سے اداکارہ پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے