16 May 2024
(ویب ڈیسک) گھریلو جھگڑے پر 2 خواتین کی خودکشی کی کوشش، شاہدرہ میں خاتون کی 2بیٹیوں سمیت خود کشی کی کوشش ،ایک بیٹی جاں بحق ہو گئی۔
خاتون نے شوہر کے طلاق دینے پر دو بیٹیوں سمیت خود کشی کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ماں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا،ایک بیٹی ہسپتال میں دم توڑ گئی،ماں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا خاوند دبئی میں رہائش پذیر ہے۔خاوند نے 14 سال بعد طلاق دی، جس پرخاتون دلبرداشتہ ہوگئی۔
ایک اور واقعہ میں باغبانپورہ کی رہائشی خاتون نے بھی گھریلو جھگڑے پر خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔