اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا سٹیڈیم تیار

16 May 2024
16 May 2024

(ویب ڈیسک) 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کرنے والے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز سٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے گراؤنڈ پہنچے۔

سٹیڈیم آنے والے نامور ایتھلیٹس و کرکٹرز میں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی شامل تھے۔

سپورٹس سٹارز کا دستخط شدہ بیٹ ٹورنامنٹ کے دوران گراؤنڈ پر نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

سٹارز نے میدان میں رکھے بڑے کرکٹ بیٹ پر دستخط کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ محض 90 روز میں سٹیڈیم تعمیر کرنا حیران کن ہے، سٹیڈیم میں شائقین کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے