اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مجھے ’تیرے بن‘ کا دفاع کرنے کی ضرورت نہیں: یمنیٰ زیدی

16 May 2024
16 May 2024

(ویب ڈیسک) گزشتہ سال کے مقبول ترین ڈرامے ’تیرے بن‘ کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ انہیں مذکورہ ڈرامے کی کہانی اور مناظر کی وجہ سے اس کا دفاع کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

ڈراما ’تیرے بن‘ کی پہلی قسط 28 دسمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، 6 ماہ تک ہفتے میں دو بار نشر ہونے والے ڈرامے کی آخری قسط 6 جولائی 2023 کو نشر کی گئی تھی۔

اب اسی ڈرامے کی مرکزی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،جس میں وہ بتاتی ہیں کہ انہیں تیرے بن ڈرامے کا دفاع کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب کے دوران یمنیٰ زیدی نے کہا کہ تیرے بن ڈراما پاکستانی ڈرامے کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ ان کے ڈرامے کو نہ دیکھتے، وہ ان کے کردار اور ڈرامے کی کہانی پر بات نہ کرتے تو وہ اس کے دفاع میں کچھ کہتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈراما اتنا مقبول ہوا کہ ہر کوئی تیرے بن کی کہانی اور کرداروں پر بات کرتا دکھائی دیا، اس لیے انہیں مذکورہ ڈرامے کا دفاع کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے