اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں؟جانئے

15 May 2024
15 May 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں زیادتی کا شکار لاکھوں افراد کو اپنے دل کی صحت بہتر کرنے کے لیے وزن کم کرنے والے انجیکشن کا استعمال کرنا چاہیئے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں کی جانے والی تحقیق میں 45 برس سے زیادہ کی عمر کے 17 ہزار 604 افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ یہ افراد یا تو قلبی مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے یا پھر ماضی میں دل کے دورے یا فالج  کا شکار ہوئے تھے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ سیمگلوٹائڈ کے استعمال سے دل کے مسئلے میں مبتلا زیادہ وزن رکھنے والے افراد میں قبل از وقت موت، دل کے دورے یا فالج کے امکانات میں  20 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔

یونیورسٹی کالج لندن سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جان ڈینفیلڈ کا کہنا تھا کہ یہ نتائج 1990 کی دہائی میں کولیسٹرول ختم کرنے والے اسٹیٹنس کی کامیابی کے بعد دل کے حوالے سے سب سے بڑی کامیابی ہوسکتی ہے۔

برطانیہ میں تقریباً 80 لاکھ افراد قلبی مرض میں مبتلا ہیں اور پروفیسر ڈینفیلڈ کے مطابق ان میں نصف افراد جو زیادہ وزن کے مسئلے سے دوچار ہیں ان انجیکشن سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

موٹاپے کے عنوان سے منعقدہ یورپین کانگریس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل میں حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ان انجیکشنز نے مریض کا وزن کم نہ ہونے کے باوجود دل کی صحت بہتر کی تھی۔ معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ ہوں گے جو ان ادویات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سائنس دان وزن کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں لیکن کچھ اور ایسا ہو رہا ہے جس سے قلبی نظام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے