اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے دانتوں کی نشونماکرنے والی دوا بنا لی،جانوروں کے بعد انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ

15 May 2024
15 May 2024

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں کی جانب سے ٹوٹ جانے یا گر جانے والے دانتوں کی دوبارہ نشونما کیلئے دوا متعارف کرائی گئی تھی جس کی جانوروں پر کامیاب آزمائش کے بعد اب انسانوں پر آزمائش شروع کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی دوا ساز کمپنی Toregem Biopharmaنے یہ دوا تیار کی تھی جو دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے میں مدد دے گی۔ اس دوا کی انسانوں پر آزمائش کا پہلا مرحلہ ستمبر میں شروع ہوگا جس میں 30 صحت مند مرد بالغ افراد حصہ لیں گے۔ ہر مریض میں کم از کم ایک دانت نہیں ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں دو سے سات سال کی عمر کے بچے ٹرائل میں شامل ہوں گے جن میں پیدائشی اینوڈونٹیا مرض کی تشخیص ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں ان میں پیدائشی کم از کم چار دانت نہیں ہیں۔اگر اس دوا کی انسانوں پر آزمائش کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ کتنے ہی مریضوں کو سرجری یا دانتوں کی تبدیلی کے مہنگے اور تکلیف دہ آپریشنز سے چھٹکارا دلا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دوا USAG-1 نامی پروٹین کو غیر فعال کرتی ہے۔ USAG-1 وہ پروٹین ہوتا ہے جو دانتوں کی نشونما کو روکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے