اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کتنے فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

15 May 2024
15 May 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی تحقیق سےپتہ چلا ہے کہ کینسر کے 40 فیصد کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کی ٹیم نے پایا کہ کینسر کے تمام کیسز میں سے 40 فیصد کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے۔محققین کی ٹیم نے تقریباً 40 سال تک 41 لاکھ شرکا کی نگرانی کی اور 332,500 کینسروں کی نشاندہی کی جن میں سے 40 فیصد مریضوں میں موٹاپا پایا گیا۔

ٹیم نے بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج صحت عامہ کے حوالے سے اہم مضمرات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں کینسر کا تناسب لوگوں میں وزن کو نارمل رکھنے سے کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ درمیانی عمر میں لوگوں کے موٹے ہونے کے امکانات چھ گنا اس وقت زیادہ ہوجاتے ہیں جب ان کے والدین اسی عمر میں موٹے ہوں۔

ماہرین نے کہا کہ ہم صحت مند رہنے کے بارے میں لوگوں کی مدد اور انہیں مشورہ دے سکتے ہیں تاہم اس کیلئے ہمیں ایسے طریقے سے کوشش کرنی ہوگی جو بےجا دخل اندازی میں شمار نہ ہو۔ اس کیلئے بہتر ہے کہ ہم لوگوں کو معلومات فراہم کریں اور ایسا کرنے سے ہم انہیں صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے