15 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زاہد احمد کا کہنا تھا کہ وہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "میں تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکا ہوں اور اب بس سجل علی ہی رہ گئی ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنا چاہتا ہوں"۔
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ "سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملے گی"۔