15 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عنایہ خان نے انڈسٹری میں اپنے کرش کا نام بتا دیا۔
حال ہی میں عنایہ خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے انسٹاگرام فالورز میں آدھےسے زیادہ لڑکے ہیں اور یہ بات مجھے میرے کزنز بتاتے ہیں، میں صرف لڑکیوں کے کمنٹس پڑھتی ہوں جب کہ دیگر تبصروں کو نظر انداز کرتی ہوں۔
شادی سے متعلق سوال پر عنایہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت سنگل ہوں اور اس ہی میں خوش ہوں، جیسے ہی لگے گا کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے میں شادی کرلوں گی لیکن اس وقت میری توجہ صرف کام پر ہے۔
کرش کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال پر عنایہ نے کہا کہ میکال ذوالفقار اور فیروز خان پر کرش ہے۔