اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا: پرویز الہٰی

15 May 2024
15 May 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف وسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے  موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں تب ہی استحکام پیدا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ  عام انتخابات اور پھر ضمنی الیکشن میں عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا، فارم 47 والی حکومت عوام کو کسی صورت قبول نہیں، نااہل حکمران کب تک بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں بند رکھیں گے؟ بہت جلد سب عوام میں ہوں گے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، لگتا ہے ن لیگ مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے اندر اس وقت دو بیانیے چل رہے ہیں، ایک مذاکرات کے حق میں ہے اور دوسرا حکمران طبقہ مذاکرات سے فرار چاہتا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے مذاکرات کی حامی بھری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے