اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف اہداف کی خلاف ورزی، پاور سیکٹر کے قرض میں 150 ارب کا اضافہ

15 May 2024
15 May 2024

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف کیساتھ طے اہداف کی خلاف ورزی پر پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض 25 سو ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ آئی ایم ایف نے گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب تک کنٹرول کرنا تھا لیکن اب 150 ارب روپے سے زائد کا گردشی قرض رواں مالی سال کے دوران بڑھے گا۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق آئی ایم ایف کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ریبیسنگ بروقت کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف نے وزارت توانائی سے گردشی قرض میں اضافہ روکنے کیلئے تجویز کیساتھ پلان بھی مانگ لیا اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے پاور، گیس ٹیرف میں اضافے کیلئے پلان شیئر کیا جائے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے