اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: دہشتگردی کے مقدمے میں ملوث 8 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم

15 May 2024
15 May 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں ملوث 8 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتیں کنفرم کرنے کا فیصلہ سنایا ، ملزمان کی طرف سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ، ملزم شہباز، سرفراز، جبار، زبیر سمیت 8 ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کی گئیں ۔

عدالت میں فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ، وقوعہ میں 3 افراد زخمی ہوئے جن کے میڈیکل بھی ہوئے، وقوعہ بچوں کی لڑائی کی وجہ سے ہوا، فریقین ہمسائے ہیں، فریقین کا راضی نامہ ہو گیا لیکن پولیس ملزمان کو بلاوجہ گھسیٹتی پھر رہی ہے۔

عدالت میں فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اول تو یہ دہشتگردی کا وقوعہ ہی نہیں تھا، پولیس نے قانون سے تجاوز کر کے مقدمہ درج کیا، جب فریقین میں راضی نامہ ہو گیا تو پھر اقدام قتل کی دفعہ بھی غیر مئوثر ہوگئی جس پر جج ارشد جاوید نے ریمارکس دیئے کہ اگر راضی نامہ ہو گیا ہے تو پھر پولیس کو کیا مسئلہ بنا ہوا ہے؟
تفتیشی سب انسپکٹر اصغر نے بتایا کہ ملزمان نے موقع پر 100 سے زائد فائر کئے، خول برآمد ہوئے، عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

جج ارشد جاوید نے کہا کہ جب پولیس مانتی ہے کہ وقوعہ دو فریقین کے درمیان بچوں کی لڑائی کا ہے تو پھر دہشتگردی کی دفعہ کیوں لگائی؟ عدالت نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد تمام ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے