15 May 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں کنفرم کر دیں ۔
9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی ، نو مئی کے درج مقدمات میں نامزد 5 سو زائد ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے، مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔
عدالت نے شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے 25 ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی، نو مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔