اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی پی 269: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

15 May 2024
15 May 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفرگڑھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 میں 17 مئی سے قبل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے، دوبارہ گنتی کے بعد بھی نتائج میں تبدیلی نہ ہو تو 17 مئی کو ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا درخواست گزار محمد اقبال خان نے عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیا، فارم 47 کے مطابق درخواست گزار 33 ہزار 52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، فارم 47 کے مطابق جیتنے والے امیدوار نے 34 ہزار 588 ووٹ حاصل کئے۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فارم 45 کے مطابق اس نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، درخواست گزار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی، الیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کر دیئے۔

حکم نامہ کے مطابق دوبارہ گنتی سے بچنے کیلئے انتخابات میں جیتنے والے امیدوار نے 20 مارچ کو استعفیٰ دے دیا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے حلقے کی صوبائی نشست کو خالی قرار دے دیا، درخواست گزار کے مطابق دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے