اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسحاق ڈار کی چینی توانائی کمپنی کے حکام سے ملاقات، حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر سے ملاقات کی اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر کی ترقی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں مواقعوں کے جائزہ پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم نے کروٹ اور جھمپیر سمیت پاکستان میں سی ٹی جی آئی کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو سراہا، یہ منصوبے ماڈل پروجیکٹس کے طور پر کام کرتے ہیں، اسحاق ڈار نے دوران ملاقات پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی نشاندہی بھی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سی ٹی جی آئی نے پاکستان کے ساتھ مسلسل وابستگی کا اعادہ کیا، آزاد جموں و کشمیر میں کوہالہ اور محل ہائیڈرو پاور پراجیکٹس جیسے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے