14 May 2024
(لاہور نیوز) لیسکو کی جانب سے ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
لیسکو انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 441 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 179 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے،10کمرشل، ایک زرعی، ایک انڈسٹریل اور 429 گھریلو کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، تمام کنکشن منقطع کرکے 81 لاکھ 84 ہزار 10 روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے اب تک 3 ارب 46 کروڑ 71 لاکھ 24 ہزار 743 روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے ہیں۔