اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

10 منٹ میں ہی غلط انسان سے شادی ہونے کا پتہ چل گیا تھا: نادیہ خان

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی اور طلاق پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی کے 10 منٹ بعد ہی معلوم ہوگیا تھا کہ ان کی شادی ایک غلط انسان سے ہوئی ہے لیکن چونکہ وہ شادی ان کی خواہش پر ہوئی تھی اس لیے 10سال تک نبھانے کی پوری کوشش کی۔

اداکارہ نادیہ خان نے ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران سینئر اداکار ساجد حسن کے سوالوں کے جواب میں اپنی پہلی شادی اور پھر طلاق پر اظہار خیال کیا۔

 شادی کے 10 برسوں بعد طلاق سے متعلق سوال پر اداکارہ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ آپ کی پہلی شادی کیوں نہیں چل سکی، اگر نہیں بن رہی تھی تو پہلے کیوں نہیں چھوڑ دیا؟ میرا ان لوگوں کو جواب ہے کہ  کسی بھی شخص کو چھوڑنا بہت آسان ہے لیکن ایسے لوگوں کو تو ہمیں کریڈٹ دینا چاہیے کہ دو لوگوں نے ایک رشتے کو چلانے کیلئے کئی برس تک کوششیں کی۔

نادیہ خان کے مطابق  میں شوبز سے وابستہ ہوں لیکن ایک کنزرویٹو فیملی سے بھی تعلق ہے لہٰذا میں کتنا بھی ماڈرن ہوجاؤں میں اس سوچ سے باہر نہیں نکل سکتی کہ ہمیں اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر چلنا ہے، اسی لیے میں نے اپنی پہلی شادی کو  نبھانے  کیلئے 10 سال گزاردیے جبکہ مجھے شادی کے  10 منٹ  بعد ہی معلوم ہوگیا تھا کہ میں نے ایک غلط انسان سے شادی کی ہے لیکن اس کے باوجود مجھے اس رشتے کو ختم کرنے کیلئے 10 سال کا عرصہ لگا۔

اس پر اداکار ساجد حسن نے پوچھنے کی کوشش کی کہ آپ کو 10 منٹ میں کیسے معلوم ہوا؟ اپنے بیان کی وضاحت  دینے سے انکار کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ میرے سابقہ شوہر کی بھی پرائیویسی ہے لہٰذا اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی لیکن میرے سابقہ شوہر کے دوست بھی گواہ ہیں کہ مجھے 10منٹ میں پتا چل گیا تھا کہ ہمارے مزاج نہیں ملتے ہم دونوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ  لیکن میں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ شادی میری سزا ہو یا کچھ بھی میں اسے نبھاؤں گی، اس شخص سے شادی میری اپنی چوائس تھی، اس لیے میں نے 10سال تک کوشش کی تاکہ مجھے کوئی پچھتاوا نہ رہے، اس دور میں مجھے اللہ نے مکمل آزمایا جبکہ میں نے اپنی مشکلات کا ذکر اپنے والدین سے بھی نہیں کیا اور اپنے رشتے کو مکمل نبھانے کی کوشش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے