اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہو گا

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج آئرش شہر ڈبلن کے کلونٹرف کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ تقریباً شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک میچ میں کامیابی سے سیریز برابر ہے، آج ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جیتنے والی ٹیم سیریز بھی اپنے نام کر لے گی، پہلے میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا جبکہ گرین شرٹس نے دوسرا میچ بآسانی جیت لیا تھا۔

واضح رہے کہ آئر لینڈ کیخلاف پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کسی میچ میں پہلی بار سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 15 چھکے لگائے۔

فخر زمان نے 6، محمد رضوان اور اعظم خان نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا، اس سے قبل پاکستان نے ایک میچ میں 12 چھکے لگائے تھے، پاکستانی اننگز میں پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے گئے، تاریخ میں دوسری مرتبہ پاکستانی کرکٹرز نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے