اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیرئیر کے آغاز میں علی ذیشان کو کس اذیت کا سامنا کرنا پڑا؟ فیشن ڈیزائنز آپ بیتی سناتے ہوئے رودیے

13 May 2024
13 May 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ معروف فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں کراچی کی فیشن انڈسٹری کے نامور لوگوں نے انہیں بے عزت کیا، جس پر وہ دھاڑیں مار مار کر رو پڑے تھے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں علی ذیشان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور میں ایک ہی اور پہلے فیشن شو کے بعد ہی راتوں و رات بادشاہ بن گئے تھے اور انہیں کافی عزت اور پذیرائی ملی۔لاہور میں عزت اور شہرت پانے کے بعد انہوں نے کراچی میں ہونے والے فیشن شو میں بھی اپنی ملبوسات دکھانے کا عزم کیا اور انہوں نے پہلی بار کراچی کے فیشن شو میں حصہ لیا لیکن ان کی حوصلہ افزائی کے بجائے ان کا حوصلہ ختم کیا گیا۔

علی ذیشان کے مطابق فیشن ویک کے بعد ایک ہوٹل میں کراچی کی فیشن انڈسٹری کے بڑے بڑے لوگوں نے تقریب رکھی، جہاں ایک ہی ٹیبل پر بڑے بڑے نام موجود تھے،انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں بہت سارے افراد موجود تھے،جس میں سے وہ کچھ افراد کو جانتے تھے، باقیوں سے ان کی دعا سلام نہیں تھی۔

فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ اسی تقریب میں ایک فیشن میگزین کے ایڈیٹر بھی موجود تھے، جنہوں نے بیگ سے میگزین نکالنے کے بعد انہیں مخاطب ہوکر بتایا کہ انہوں نے ان کے اوپر رویو لکھا ہے۔علی ذیشان کے مطابق انہوں نے مذکورہ میگزین کا تبصرہ پڑھا، جس میں ان پر اس قدر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں ایک طرح سے قتل کیا گیا تھا۔

علی ذیشان نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف اس تقریب میں بلکہ کراچی کی فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے انہیں ذلیل کیا اور وہ تقریب سے اٹھ کر اپنی گاڑی میں آئے، جہاں وہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

کراچی فیشن انڈسٹری کے رویوں پر بات کرتے ہوئے علی ذیشان پوڈکاسٹ میں بھی رو پڑے اور کہا کہ انہیں اس بات کی سزا دی گئی کہ انہوں نے کراچی والوں سے لاہور سے آنے سے قبل اجازت نہیں مانگی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے