اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شمعون عباسی اور شیری شاہ کی شادی کیسے ہوئی؟اداکارہ نے مداحوں کو دل کی بات بتا دی

12 May 2024
12 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کو خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

رپور ٹ کےمطابق شمعون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اس جوڑی نےاپنی شادی کے فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیری شاہ نے کہا کہ اُنہوں نے خود شمعون عباسی کو شادی کی پیشکش کی تھی اور خوش قسمتی سے شمعون نے قبول بھی کرلی تھی۔

شیری شاہ کی بات سُن کر شمعون عباسی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ شیری میری زندگی کا حصہ ہے، میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتا تھا کیونکہ میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کے حق میں نہیں۔

واضح رہے کہ شیری شاہ اور شمعون عباسی کی گہری دوستی کے دوران ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں اداکار اپنی طویل دوستی کے بعد خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔شروعات میں تو دونوں اداکار شادی کی خبروں پر خاموش رہے تھے اور پھر اپریل 2023 میں شیری شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے