12 May 2024
(لاہورنیوز) پاکستان ہاکی ٹیم ملائیشیا میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔
پاکستان کی ہاکی ٹیم ملائیشیا سے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی جہاں پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود سمیت دیگر عہدیداران نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔
یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل میچ پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کو پینلٹی شوٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مقابلہ 2-2 سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر کیا گیا۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔