اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر موصول

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) چاند پر بھیجے گئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر موصول ہوگئی۔

چینی خلائی مرکز نے خصوصی تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصویر پاکستانی سفیر کے حوالے کی، آئی کیوب قمر نے لانچ کے سات روز بعد چاند کے مدار سے پہلی تصویر سورج کی حاصل کی۔

آئی کیوب قمر کی اس پہلی تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے۔

سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا، آئی کیوب قمر کے سگنلز تین لاکھ ساٹھ ہزار سے لے کر چار لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لئے ہیں، مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔

سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ مدار پر پہنچے کے بعد سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔

ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہے گا۔

واضح رہے آئی کیوب قمر 3مئی کو چین کے شہر ہینان کے وینچنگ خلائی سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے