اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے پر ایف بی آر کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 15 مئی تک نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے،  ایف بی آر کی جانب سے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے، ایف بی آر اور وزارت خزانہ حکام پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے پر متفق ہیں۔

خیال رہے کہ 10 روز سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود پی ٹی اے سمیت ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، ایف بی آر نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کروا کر نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے