اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسان تنظیموں کا گندم درآمد سکینڈل میں ملوث ذمہ داران کی گرفتاری کا مطالبہ

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) کسان تنظیموں نے گندم درآمد سکینڈل میں ملوث ذمہ داران کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کسان تنظیموں نے پریس کانفرنس کے دوران بڑا اعلان کر دیا، جنرل سیکرٹری پاکستان کسان رابطہ کمیٹی فاروق طارق نے کہا کہ لاہور میں 21 مئی کو پنجاب کے تمام کسان جمع ہوں گے، نگران حکومت نے گندم درآمد کر کے 60 نجی کمپنیوں کو 1 ارب ڈالر لوٹنے کا موقع دیا، ناقص گندم امپورٹ کرکے پاکستانی عوام اور کسانوں کو نقصان پہنچایا گیا، نگران حکومت کے وزراء ، بیوروکریٹس اور ذمہ داران کو فوراً گرفتار کیا جائے۔

صدر پاکستان کسان اتحاد ذوالفقار اعوان نے کہا کہ وزیر خوراک بلال یاسین نے ہم سے گندم کی فوری خریداری شروع کرنے کا وعدہ کیا جو آج تک پورا نہ ہو سکا، مڈل مین کو گندم 2800 میں خریدنے کی کھلی چھٹی دی گئی۔

پریس کانفرنس میں موجود صدر سندھ ہاری تنظیم ڈاکٹر دلدار لغاری نے کہا کہ سندھ میں گندم خریداری شروع ہو چکی ہے، سندھ میں کسانوں سے سستی گندم خریدی گئی، انہیں پورا معاوضہ دیا جائے، ہم کسانوں کے احتجاج کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔

صدر بلوچستان کسان تنظیم عزیز بلوچ کا کہنا تھا پنجاب کے کسانوں کی طرح بلوچستان کے کسان بھی پریشان ہیں، اشرافیہ عیاشیاں کر رہے جبکہ کسان لٹ رہے ہیں۔

کسان تنظیموں کے عہدیداران نے مزید کہا کہ 21 مئی کے دھرنے کیلئے کسانوں، مزدور تنظیموں اور سول سوسائٹی سمیت وکلا تنظیموں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے