اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزموں کو سزا ملنی چاہئے: طاہر محمود اشرفی

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزموں کو سزا ملنی چاہئے۔

جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں امن اور رواداری کے لئے کوشش کر رہے ہیں، ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلاپیدا کیا جائے لیکن ہم تمام مسائل کا حل مفاہمت کے ذریعے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں بہت سے سیاسی لیڈر گرفتار ہوئے لیکن کسی نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، افسوس کی بات ہے ایک سال گزر گیا مگر نو مئی کے ملزموں کو سزا نہیں مل سکی، اگر آزاد عدلیہ ریاست کو انصاف فراہم نہیں کر سکتی تو باقی کا اللہ ہی حافظ ہے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ 9مئی کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے، جی ایچ کیو، میانوالی اور پشاور میں حملہ کرنے والوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر پولیس نے مظاہرین کو راستہ دیا تو اسکی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، تحریک انصاف کی قیادت کو بھی انتشار کی سیاست چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔

طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی پریس کانفرنس کرکے خود کو 9 مئی سے بری الذمہ سمجھتا ہے تو ایسا نہیں ہے، جو جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہے عدالت کو اس کا فیصلہ کرنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے