09 May 2024
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بے پناہ عزت دی۔
عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو باربار کہا گیا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرنی، بانی پی ٹی آئی نے کہا محمد بن سلمان کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں، شیر افضل مروت نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت کے بیانات کا بانی پی ٹی آئی نے نوٹس لیا، بانی پی ٹی آئی نے حکم جاری کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے فوری علیحدہ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو فوری شوکاز نوٹس جاری کرنے کا کہا۔