اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔

تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  اس دن کو منانے کامقصد عوام میں تھیلیسیمیا سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا ہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، تھیلیسیمیا  سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کو تھیلیسیمیا فری ملک بنانےکی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرنا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا میں باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، تھیلیسیمیا سے بچنےکے لئے شادی سے قبل جینیاتی ٹیسٹ بیماری سے بچا سکتا ہے،خون عطیہ کر کے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے