اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھٹہ مالکان کا حکومت کی ناقص پالیسیوں کیخلاف بھٹے بند کرنے کا اعلان

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ڈویژن کے بھٹہ مالکان نے حکومتی ناقص پالیسیوں کے خلاف بھٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

قصور میں لاہور ڈویژن کے بھٹہ مالکان نے ایک نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا، بھٹہ مالکان کی تقریب میں لاہور، قصور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے بھٹہ مالکان نے بھر پور شرکت کی، تقریب میں بھٹہ مالکان نے 15 جون سے لاہور ڈویژن کے تمام بھٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

قصور اور دوسرے اضلاع سے آئے بھٹہ مالکان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی، صدر بھٹہ ایسوسی ایشن قصور مہرشریف نے کہا کہ ڈیزل، کوئلہ، مٹی کی بڑھتی قیمتوں سے بھٹہ مالکان بھٹے بند کرنے پر مجبور ہیں، حکومت کی طرف سے کوئلے اور ڈیزل کی روز بروز بڑھتی قیمتیں بھٹہ مالکان کے لئے درد سر بن گئیں۔

صدر بھٹہ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ حکومت کوئلہ اور ڈیزل کی قیمتیں مقرر کرے تاکہ روز بروز بڑھتی قیمتوں سے بھٹہ مالکان بھٹے بند کرنے پر مجبور نہ ہوں، حکومت نے ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو اپنے بھٹے حکومت کے حوالے کر دیں گے، حکومت جس طرح دوسری صنعتوں کو مراعات دے رہی ہے بھٹہ بھی صنعت ہے اس کو بھی صنعتی مراعات دی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے