07 May 2024
(ویب ڈیسک) ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا سکینڈل معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل تک ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ ملنے پر معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ ہو گا، کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو گندم سکینڈل کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دیدی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں، نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔