اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں ملک سمجھتا ہے: سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری

06 May 2024
06 May 2024

(ویب ڈیسک) سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں ملک سمجھتا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب سرمایہ کاری فورم  2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں، ہمارا دورہ پاکستان گزشتہ دورے کی ہی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت اقدار مشترک ہیں، بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، سعودی حکومت اور کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو ترجیح دے رہی ہیں۔

ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت ایک دوسرے سے منسلک ہو، سعودی کمپنیاں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے موزوں ملک سمجھتی ہیں۔

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ کمرشل سرمایہ کاری ایک مضبوط ذریعہ ہے، یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرے گا، دونوں ملکوں کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت داری کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے