06 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے دوران جعلی امیدوار پرچہ دیتے پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق کینٹ کے علاقے میں واقع ایک امتحانی مرکز میں سوکس کے پرچے کے دوران سپرنٹنڈنٹ نے چیکنگ کرتے ہوئے جعلی امیدوار کو پکڑ لیا۔
جعلی امیدوار محمد احسان اپنے چچا کے بیٹے کی جگہ پرچہ حل کر رہا تھا، جعلی امیدوار کیخلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا کے حوالہ پولیس کردیا گیا۔