اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی تجاویز

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) شائقین کرکٹ کا جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے انعقاد کیلئے 7 اپریل سے 20 مئی تک کی ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز پیش کی تھی کیونکہ اگلے سال پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے۔

گزشتہ روز گورننگ کونسل کے اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت میں دلچسپ تجاویز سامنے آئی تھیں جس میں ایک تجویز پلیئنگ کنڈیشنز کو تبدیل کرنا تھا۔

ایک تجویز یہ تھی کہ ٹاس کے وقت دنوں ٹیموں کے کپتان دو الگ الگ شیٹس پر الگ الگ ٹیمیں منتخب کریں گے اور ٹاس کے بعد ٹیمیں پھر اپنی فراہم کردہ لائن اپ میں سے ایک کو منتخب کریں گی جسے ان کی آخری پلیئنگ الیون سمجھا جائے گا، اس اقدام کا مقصد ٹاس ہارنے والی ٹیموں کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔

دوسری تجویز یہ پیش کی گئی تھی کہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل)کی طرح پی ایس ایل میں پاور سرج کا اطلاق کیا جائے، اس میں ابتدائی 2 اوورز میں پاور پلے استعمال کیا جاسکتا ہے بعدازاں 11 اوورز کے بعد کسی بھی وقت بلےباز پاور پلے کے بقیہ اوورز کا استعمال کرکے سکور کو تیزی سے بڑھا سکتے ہیں، اس کے نتیجے میں محض 2 فیلڈرز دائرے سے باہر فیلڈنگ کرسکتے ہیں۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ آئی پی ایل کے امپیکٹ پلیئر رول یا بی بی ایل کا ایکس فیکٹر رول لانے کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کیلئے مزید آئیڈیاز تلاش کرنا جاری رکھیں گی اور اگلے چند مہینوں میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے