اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کرن حق نے ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتادی

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ وماڈل کرن حق نے ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کرن حق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے باوجود کرن حق اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا پسند کرتی ہیں، پروگرام کے دوران زندگی کو سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کی وجہ بھی بتا دی۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  بتایا کہ " میرے شوہر کو سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی شیئر کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور جو کام انہیں پسند نہیں اسے میں بھی کرنا پسند نہیں کرتی، اسی لیے میں سوشل میڈیا کا استعمال صرف اور صرف اپنی شوٹنگ سے متعلق پوسٹ کرنے کیلئے کرتی ہوں"۔

شادی کے بعد شوبز میں کام جاری رکھنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میرے شوہر مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور جب میں اصرار کرتی ہوں اور انہیں راضی کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو وہ میری خوشی کے لیے ہار مان لیتے ہیں، ورنہ وہ نہیں چاہتے کہ میں کام کروں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے