اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مدیحہ امام نے شوہر کے عقیدے سے متعلق اعتراض پر لب کشائی کردی

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے شوہر کے عقیدے سے متعلق اعتراضات پر لب کشائی کردی۔

گزشتہ دنوں مدیحہ امام نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے جبکہ کچھ صارفین نے مدیحہ کے شوہر موجی بسر کے عقیدے پر سوالات اٹھائے۔

تصویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ "ہندو کی بیوی ہندو، اس کو چاہیے کہ اب پاکستان نہ آئے"۔

جواب میں چند دیگر صارفین نے توجہ دلائی کہ موجی بسر مسلمان ہیں، ان کے والدین عیسائی ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ موجی بسر اسلام قبول کر چکے ہیں اور مدیحہ امام کی شادی مسلمان لڑکے سے ہی ہوئی ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے مدیحہ امام نے لکھا "حقائق کے باوجود لوگ نہیں مانتے"۔

واضح رہے کہ موجی بسر ایک غیر ملکی شخصیت ہیں جو کہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں، مدیحہ امام کے ساتھ اُن کی شادی کی تقریب بھی دبئی میں منعقد ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے