(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔
قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو میں قومی بلے باز افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی ہے جو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، ہمارا ٹارگٹ نہ بھارت ہے اور نہ ہی کینیڈا، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک میچ میں کچھ نہیں ہوا توکہا گیا چھکے نہیں مار رہا، مینجمنٹ جو کہے ہمیں ویسے اور ان کے پلان کے مطابق کھیلنا ہے، بابراعظم دنیا کا بہتر ین بلے باز ہے، وہ رول کے مطابق بیٹنگ کرتا ہے۔
نسیم شاہ
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے ورلڈ کپ کے میچز میں ٹیم کو فتح دلواؤں، محمد عامرکے پاس تجربہ ہے، وہ لیگز کھیلتےہیں، تجربہ بہت کام آتا ہے، عامر کی واپسی سےٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں، چھکوں کی پریکٹس کرتا رہتا ہوں تاکہ ٹیم کو ضرورت پڑنے پر بڑی ہٹ بھی لگا سکوں۔