اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل سیزن 10: پلے آف میچز بیرون ملک کروانے کی تجویز

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پلے آف میچز بیرون ملک نئے وینیوز پر کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق  پلے آف کے 4 میچز کے لیے انگلینڈ کے 3 وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے، بیرون ملک نئے وینیوز میں مانچسٹر ، برمنگھم  اور  اوول لندن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بیرون ملک پلے آف میچز کروانے سے پی ایس ایل کو کئی معاملات میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے براڈکاسٹرز میں انگلینڈ کا اہم براڈ کاسٹر شامل ہے،  انگلینڈ کے براڈ کاسٹر کی وجہ سے پی ایس ایل کو فائدہ ہوگا،  انگلینڈ کے نیوٹرل وینیو کا مقصد پاکستان  اور بھارت کے شائقین کی توجہ  حاصل کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پی ایس ایل کی جنرل کونسل کے اجلاس میں آسٹریلیا کے وینیوز پر بھی بات ہوئی ہے،  پی ایس ایل کے پلے آف میچز کیلئے نیوٹرل وینیو  پر مزید مشاورت کی جائےگی، اس پر  پی ایس ایل کی ونڈو  اور نیوٹرل وینیو  پرگورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس مئی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے 7 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو تجویز کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے