(لاہور نیوز) قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے ورلڈ کپ جیتنا ہمارا ہدف ہے، ہر میچ میں اچھا کھیلنا چاہتے ہیں، پوری اُمید ہے کہ قومی ٹیم اچھا کھیلے گی۔
ابرار احمد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، ہر کھلاڑی اپنا اچھا کھیل پیش کرنا چاہتا ہے۔
فخر زمان بولے کہ ہم سیمی فائنل اور فائنل تک پہنچے مگر جیت نہ سکے، ہماری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔
عماد وسیم نے کہا کہ ہمارے لئے سب میچ بڑے ہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا ٹیم میں سلیکٹ ہونے کی خوشی ہے، اچھی کارکردگی دینے کی کوشش ہو گی۔
افتخار احمد بولے کہ اب ہمارے پاس کوئی بہانہ نہیں، پاکستان کے پاس ورلڈکلاس کھلاڑی موجود ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 6 مئی تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کرے گی، 7 مئی کو آئر لینڈ روانہ ہو گی۔