اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی میں استعفے دیئے نہیں لیے جارہے ہیں: اندرونی کہانی

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک کے بعد ایک ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ میں استعفے دیئے نہیں جا رہے بلکہ استعفے لیے جا رہے ہیں، نہ کوئی تنگ آ کر چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بورڈ کو اس وقت غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے۔ اس لیے اب پی سی بی میں تعلقات، گروپنگ یا سفارشات پر کوئی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، بورڈ پر رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید استعفے سامنے آنے کا امکان ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے