اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9مئی والے اب فوج سے مذاکرات کے بیان دے رہے ہیں: خواجہ آصف

04 May 2024
04 May 2024

(ویب ڈیسک) مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والے اب کہتے ہیں کہ فوج سے مذاکرات کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 3 جماعتوں سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ہمارے تو  18 ماہ سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں، سلیکٹڈ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، غلامی نامنظور کے نعرے لگانے والوں نے مذاکرات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی، انہیں اب پتہ چلا کہ سیاسی معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں، 9 مئی کو ریڈلائن کراس کی گئی، پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کا غصہ فوجی تنصیبات پر حملے کر کے نکالا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ منفی سیاست کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو ابتدا ہے ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا،بانی پی ٹی آئی وقت کے لحاظ سے چورن بیچتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، سب کا احتساب ہو گا اور آئین و قانون کے تحت ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈائیلاگ ہونا ہے تو نیشنل ڈائیلاگ ہوں، 9 مئی کے  حملوں کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں، فوجی تنصیبات پر حملہ کرکے دنیا کے سامنے ملک کا تشخص پامال کیا گیا، پی ٹی آئی لیڈر شپ بھی ان حملوں میں ملوث تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے