(ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کا راستہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے جس کیلئے بہت محنت کر رہا ہوں۔
فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہوں کیونکہ پاکستان ٹیم میں واپسی کا راستہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ریڈ بال پسند ہے، محنت کرتا ہوں تاکہ ٹیسٹ سکواڈ میں نام آ جائے، پیسے کی وجہ سے آج کل ٹی 20 پر کھلاڑیوں کی توجہ زیادہ ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں دل و جان سے پرفارمنس دے رہا ہوں تاکہ پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلوں۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاری کرتی ہیں، مجھے جب تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں ملتی تب تک فرسٹ کلاس میں محنت کرتا رہوں گا، اگر ڈومیسٹک سیزن مکمل کھیلنا ہے تو فٹنس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔