اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گندم خریداری معاملہ: لیگی قائدین آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، وزیراعظم بھی طلب

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالے سے بحرانی کیفیت پیدا ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین آج ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر و وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے، نواز شریف نے آج ہی شہباز شریف کو طلب کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی بیٹھک سہ پہر 2 بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہو گی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ اہم بیٹھک میں رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف سمیت سینئر رہنما شریک ہوں گے۔

ماڈل ٹاؤن اجلاس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عہدیدار بھی شریک ہوں گے جبکہ مشاورتی اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آج کے ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورتی اجلاس میں 11 مئی کو ہونے والے ن لیگ کے جنرل کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہو گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے