04 May 2024
(لاہور نیوز) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز منیبہ علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے۔
قومی ویمنز بلے باز منیبہ علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کیریئر کے 63 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔
واضح رہے کہ منیبہ علی سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار سے زائد رنز سکور کیے ہیں۔