راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سفائر بے زون تھری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
(لاہور نیوز) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سفائر بے زون تھری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو گیا۔
دریائے راوی کی اراضی کو ڈویلپ کرنے کے لئے سفائر بے کو متعارف کروایا گیا، 2 ہزار ایکڑ اراضی کو سفائر بے کے لئے مختص کرکے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو دیا گیا، روڈا کی طرف سے سفائر بے زون پر مبینہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا۔
سفائر بے کی ڈویلپمنٹ میں بھی مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیاں کی گئیں، ڈویلپمنٹ آف ریور ٹریننگ سفائر بے کے نام سے نجی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا، یکم دسمبر 2021ء کو 3 ارب 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا، نجی کمپنی کو ڈویلپمنٹ آف ریور مکمل کرنے کے لئے ایک سال کا وقت دیا گیا، کنٹریکٹر کو 3 مارچ 2022ء کو ایڈوانس موبلائزیشن کے نام پر فنڈز دیئے گئے، کنٹریکٹر کو ایک ارب 56 کروڑ 75 لاکھ روپے دیئے گئے۔
کنٹریکٹ کی مدت میعاد کا 20 فیصد سے زیادہ وقت گزر گیا مگر نجی کمپنی سے ریکوری نہ کی گئی۔