03 May 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
کرکٹ ٹیم اس سال کے آخرمیں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی،قومی ٹیم اس دورے میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔
یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کاجنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ ٹورہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کےدورے میں بھی تین ون ڈے اورتین ٹوئنٹی کھیلے گی۔
اس کےعلاوہ قومی ٹیم اس سال جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈ کےساتھ سہ فریقی ون ڈےسیریزبھی کھیلےگا،پاکستان اسی سال بنگلہ دیش اورانگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔