اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستانی بولرز کی پھر تعریفیں ہونے لگیں

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

مقامی سپورٹس چینل پر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والی پاکستانی ٹیم پر تجزیہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ گرین شرٹس کی طاقت انکی تیز گیند بازی ہے، حارث، نسیم اور شاہین شاہ کی موجودگی میگاایونٹ میں پاکستان کیلئے مددگار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی اس وقت بڑی کمزوری انکا سپن اٹیک ہے کیونکہ شاداب کی بالنگ میں کاٹ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ نواز بھی بال کو ٹرن نہیں کررہے۔

محمد کیف نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کی بالنگ لائن فیل ہوتی ہے تو ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کمزور ہے کیونکہ بڑے ہدف کو دیکھ کر دباؤ میں آجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جسکی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔

گروپ اے میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے علاوہ امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے