اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا، پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں؟ اسد قیصر

03 May 2024
03 May 2024

(لاہو ر نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں؟

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دور ہے، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں؟ کیا یہ آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ اس وقت عملاً جنگل کا قانون ہے، 9 مئی کا ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر میڈیا پر چلایا گیا، ہم نے کہا ہے 9 مئی پر ایک کمیشن بنایا جائے، یہ عملاً پولیس اسٹیٹ ہے، ہمارے صوبے میں جو حال ہے لوگ پاکستان کے خلاف باتیں کرنے لگے ہیں۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم فوج کی عزت کرتے ہیں مگر آئین میں فوج کا جو کردار ہے اس میں رہے، ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی اور ہمارے کارکنان کو رہا کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے