اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف شہری ملک نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کی شفافیت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نہیں، دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، عام انتخابات میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کیخلاف درخواست دائر کی، سنگل بنچ نے وہ درخواست مسترد کر دی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، الیکشن ہونے کی وجہ سے دو رکنی بنچ نے عام انتخابات میں دفعہ 144 کے خلاف حکم نہیں دیا، ضمنی انتخابات میں دوبارہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے